ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور: گھروں میں چوری کرنے والی ٹولی کے دو افراد گرفتار۔ تیسرا ہوگیا فرار

برہماور: گھروں میں چوری کرنے والی ٹولی کے دو افراد گرفتار۔ تیسرا ہوگیا فرار

Wed, 27 Jan 2021 13:04:34    S.O. News Service

برہماور،27؍جنوری (ایس او نیوز) موٹر بائک سوار تین نوجوانوں کی ایک ٹولی نے چند گھروں میں چوری کی وارداتیں انجام دینے کی تو مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان میں سے  دو ملزمین کو پولیس کے حوالے کیا جبکہ تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام سریش اور راکیش ہیں جو کہ بنگلورو سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور تیسرے مفرور ملزم کا نام نندیش عرف شیوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جب یہ لوگ ایک تنہا رہنے والی خاتون کے گھر میں چوری کی کوشش میں تھے تو مقامی لوگوں نےانہیں دیکھ لیااور پکڑنے کی کوشش تو ملزمین نے چاقو دکھا کر دھمکاتے ہوئے بھاگ نکلے۔ مگر مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔ پھر کافی دیرتک پیچھا کرنے کے بعد جپتی نامی علاقے میں ان کو پکڑ لیا گیا۔

اس ٹولی کے بارے میں یہ افواہ بھی پھیل گئی تھی کہ یہ لوگ بچوں کو اغوا کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ملزمین نے ایک خاتون سے اس کا بچہ چھیننے کی کوشش کی تھی مگر مقامی لوگ اس خاتون کی مدد کو آگے بڑھے تو ملزمین وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ لیکن پولیس نے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمین سے تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ۔

برہماور پولیس کا کہنا ہے  کہ ابھی تک کسی نے ان ملزمین کے خلاف باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی ہے اس لئے انہیں اوروا پولیس اسٹیشن کے حوالے پر غور کیا جارہا ہے۔


Share: